پاکستان جنوبی ایشیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا

سری لنکا دوسرے،افغانستان تیسرے،بنگلادیش چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہیں ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ

               
  April 5, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں سب سے مہنگا  ملک قرار دے دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سری لنکا 24.4 فیصد کے ساتھ مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے جبکہ افغانستان13.8 فیصد  کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی ایشا میں چوتھا مہنگا ملک بنگلہ دیش ہے جہاں مہنگائی کی شرح 8.7فیصد جبکہ بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح  5 فیصد رہنے کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں مہنگائی 7.4فیصد، بھوٹان میں 5.5 اور مالدیپ میں 4.5 فیصد رہے گی۔
ایشائی ترقیاتی بینک  نے رواں مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 0.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔