پیسکو کا ہائی لاس ٹرانسفارمرز کے خلاف آپریشن شروع
مذکورہ 4 ٹرانسفارمرز پر 72 لاکھ روپے سے زائد کے بجلی بلز کے بقایا جات واجب الادا ہیں۔
پیسکو کا ہائی لاس ٹرانسفارمرز کے خلاف آپریشن شروع
پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجلی کے زیادہ نقصانات والے ٹرانسفارمرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
پیسکو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے رشید گڑھی، غفور آباد، گڑھی حیات خان اور فضل رحیم میں آپریشن کیا گیا، جہاں واجبات کی عدم ادائیگی پر 4 ہائی لاس ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کر دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ 4 ٹرانسفارمرز پر 72 لاکھ روپے سے زائد کے بجلی بلز کے بقایا جات واجب الادا ہیں۔
کارروائی کے دوران بجلی چوری کے لیے لگائے گئے 130 سے زائد غیرقانونی کنڈے بھی ہٹا دیے گئے۔
پیسکو کے مطابق خیبر پختونخوا میں جاری آپریشن کے دوران اب تک 300 سے زائد ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی جا چکی ہے۔