لاہورمیں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،مرد اور خاتون جاں بحق

مغل آئی اسپتال کٹ پر ٹریکٹر ٹرالی کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی

November 7, 2026 · قومی
لاہورمیں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،مرد اور خاتون جاں بحق

لاہورمیں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،مرد اور خاتون جاں بحق

لاہور: شہر میں کینال یوٹرن ٹھوکر فلائی اوور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں مرد اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مغل آئی اسپتال کٹ پر ٹریکٹر ٹرالی کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون شدید زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔