کےپی حکومت دو مرتبہ پہلے بھی گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کرچکی ہے،فائل فوٹو

سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی وہ ٹھیک ہوگا،گورنرخیبرپختونخوا

اسلام آباد(امت نیوز)گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی وہ ٹھیک فیصلہ ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سکیورٹی خدشات سے آگاہ کرچکی ہے، کے پی کےحالات ایسےہیں کہ اب بلٹ پروف جیکٹ والوں کو بھی نہیں چھوڑا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جوحالات ہیں انہیں دیکھ کرہی سپریم کورٹ کوئی فیصلہ کرے گی، عدالت جوفیصلہ کرے گی ٹھیک فیصلہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ملاقات کے دوران الیکشن سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، صرف خیبرپختونخوا کی سیاسی اورمعاشی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ فاٹا انضمام اورفنڈز سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔