سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، فائل فوٹو
 سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، فائل فوٹو

سعودیہ نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے2ارب ڈالرکی تصدیق کردی

اسلام آباد(امت نیوز)سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی تصدیق کردی ۔یہ بات وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے بتائی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاخیر کے شکار اسٹاف سطح کے معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کی فنانسنگ کی تصدیق کردی ہے جبکہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کے حصول کے لیے بات چیت جاری ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوگا
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی تصدیق کے بعد اب یو اے ای سے فنانسنگ باقی ہے، یو اے ای سے گرین سگنل ملتے ہی معاملہ آگے بڑھ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای سے معاہدے کے بعد آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول میٹنگ اور معاہدہ ہوگا، چین، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر سمیت مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، کوئی آپشن نہیں چھوڑ رہے