بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے خصوصی سفیر برائے مشرق وسطیٰ امور ژائی جون نے کہا ہے کہ چین کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی سفیر ژائی جون نے کہا کہ چین تمام فریقوں بالخصوص اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی مسائل کے جلد اور مناسب حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے مسلسل تیسری رات مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے آنے والے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اس وقت بھی پورے بیت المقدس میں بھاری نفری تعینات ہے جو نمازیوں کو مساجد جاتے وقت شناخت کے نام ہراساں کر رہے ہیں۔ دو روز قبل مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیے گئے 300 سے زائد نمازیوں کو بھی ابھی تک رہا نہیں کیا گیا