جکارتہ (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پولیس نے جادو کے ذریعے رقم دوگنا کرنے کا جھانسہ دے کر 12 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے باغ میں دفن کی گئی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ 45 سالہ سلامیت توہاری نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ متعدد مقتولین کی لاشیں اس کے باغ میں دفن ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم جادو کے ذریعے پیسے دوگنے کرنے کا وعدہ کرکے لوگوں سے پیسے لیتا تھا اور جب وہ ان سے پیسے واپس لینے آتے تھے تو انہیں زہر دے کر قتل کردیا جاتا تھا۔