اسلام آباد(امت نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ ہے، فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ،پراپگنڈا اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔حکومت میں شامل جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن چاہتی ہیں۔میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔ فارن ایجنٹ فتنے فساد آئین شکن گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے https://t.co/cO5ER47bPA
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 6, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ ہے، پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تمام اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں ایک ہی دن ملک بھر میں الیکشن کی حامی ہیں، میڈیا ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے ترجمان سے تصدیق کرلے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ، فتنے فساد، آئین شکن اور گھڑی چور کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر نے مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم، سائیفر کا جھوٹ گھڑا اور قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے اسے سچ بنانے کی سازش کا مذموم اور گندا کھیل تم نے کھیلا تھا۔