کوئٹہ: وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمن کھیتران پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے 2 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔
وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمن کھیتران کوآج سیشن کورٹ پیش کیا گیا، ان کے وکیل کے دلائل کے بعد سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی تاہم ان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔
عبدالرحمن کھیتران پر بی بی گراں ناز اور بچوں کے اغوا کے علاوہ ایک خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کا الزام ہے۔ عدالت نے انہیں 2 مئی کو دوبارہ طلب کیا ہے۔