مقامی علاقے سے تعلق رکھنے والے خواہشمند افراد 11 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں،فائل فوٹو
مقامی علاقے سے تعلق رکھنے والے خواہشمند افراد 11 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں،فائل فوٹو

چینی کمپنی کا مقامی باشندوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے مقامی باشندوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا ۔

ڈیم منصوبے کے مرکزی کنٹریکٹر پاور چائنہ نے گلگت بلتستان میں مقامی باشندوں کیلیے 190 ملازمتوں کا اعلان کیا ہے،دس شعبوں میں دی جانے والی ملازمتوں میں کمپنی کو طویل مدتی بنیادوں پر 53 پیشہ ور تعمیراتی عملے، 41 سٹیل فکسرز، 25 میسن، 24 ویلڈر،29 مزدوروں،7ٹیکنیشنز، پانچ سکیفولڈر، تین الیکٹریشن، دو ڈرلرز اور ایک ڈرائیور کی ضرورت ہے۔

مقامی علاقے سے تعلق رکھنے والے خواہشمند افراد 11 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں،پاورچائنہ باقاعدگی سے سائٹ ایریا کے لوگوں کو مستقل بنیادوں پر ٹریننگ اور ملازمتیں فراہم کرتا ہے۔