صوابی(اُمت نیوز) صوابی میں دہشتگردوں کے حملے میں اے ایس آئی شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو سپاہی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں دہشتگرد وں کی جانب سے صوابی میں پولیس پارٹی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے، جس میں اے ایس آئی شہید جبکہ دو سپاہی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس سے اس میں موجود اےایس آئی ساحر خان شہید جبکہ 2سپاہی زخمی ہوگئے
دہشتگرد نے یارحسین روڈ پر گاڑی میں موجود پولیس والوں کو نشانہ بنایا، دو نوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
زخمی ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل اعجاز اور گل نصیب شامل ہیں۔