فائل فوٹو

اہم فیصلوں کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی اور قانونی مشاورت کیلئے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہو گا، جس میں وفاقی کابینہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل کی واپسی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی بات ہو گی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر کے توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔