پشاور(امت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پشاور میں ناراض اراکین کو پارٹی قیادت کے خلاف مختلف مقامات پر اجلاس منعقد کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر پر شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔
سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا اور دوسرے رہنماؤں کو شوکاز نوٹسز خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ عباسی نے جاری کئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مرکزی قائدین 15 یوم کے اندر اندر جواب دیں