باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،اہلکارشہید

خیبر(امت نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کےعلاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

آئی ایس پی آر مطابق دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

فرنٹیئر کور حکام کے مطابق چار گاڑیوں پرمشتمل ایف سی اہل کاروں کا قافلہ سلوپ قلعہ سے علی مسجد قلعہ جا رہا تھا کہ علاقہ ملک دین خیل کےمقام پر بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا۔

دھماکےسےایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیااور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں