مذاکرات کیلئے قومی اسمبلی توڑناہوگی،پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی

اسمبلیاں ختم کر دیں تو آئینی اصلاحات پر بات ہو سکتی ہے،سابق اسپیکر اسد قیصر

               
  April 8, 2023 · قومی
اسد قیصر، فائل فوٹو

اسد قیصر، فائل فوٹو

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرط رکھ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے اور بحران سے نکلنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی توڑنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا اگرحکومت ایک ہی دن الیکشن کراناچاہتی ہے تو اسمبلیاں توڑ دے، اسمبلیاں ختم کر دیں تو آئینی اصلاحات پر بات ہو سکتی ہے۔