صدرمملکت پی ٹی آئی کارکن کے طور پرکام کررہےہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو  پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 واپس بھیجنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے، صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عمران نیازی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔