پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی کمیشننگ تقریب شنگھائی میں ہو گی ،فائل فوٹو
پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی کمیشننگ تقریب شنگھائی میں ہو گی ،فائل فوٹو

پاک بحریہ میں تباہ کن میزائلوں سے لیس مزید 2 جہاز شمولیت کیلیے تیار

کراچی: پاک بحریہ میں تباہ کن میزائلوں سے لیس مزید 2 جہاز کمیشننگ کیلیے تیار ہیں، دونوں جنگی بحری جہازوں کو چین میں تیار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی کمیشننگ تقریب شنگھائی میں ہو گی جس کے مہمان خصوصی نیول چیف محمد امجد خان نیازی ہوں گے۔

طغرل کلاس جہاز فضا میں مار کرنیوالے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہیں۔ میزائلز کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث جہاز دشمن کیخلاف انتہائی مہلک ثابت ہوں گے۔ بحری جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔