عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ فائل فوٹو
عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ فائل فوٹو

عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او چل بسے

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسے۔

عامر بھدر حملہ کیس کی تفتیش کا اہم کردار تھے ، ان پر بروقت ایف آئی آر درج نہ کرنے کا الزام تھا۔ وہ ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیرآباد تعینات تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے پر ان کو ہسپتال لے جایا گیا ، ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ اٹیک کا عارضہ بتایا اور طبی امداد فراہم کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔