تحریک انصاف نے حکومت کی کارکردگی پروائٹ پیپرجاری کردیا

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر 51 صفحات پر مشتمل ہے اور 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔  وائٹ پیپر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات درج ہیں جبکہ معاشی تباہی، مہنگائی کے حوالے سے اعداد وشمار بھی وائٹ پیپر کا حصہ ہیں۔

وائٹ پیپر میں کارکنوں کی گرفتاریاں، مقدمات اور زمان پارک آپریشن کی تفصیلات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ نیب قوانین میں تبدیلیاں اور الیکشن التوا کیس بھی وائٹ پیپر کا حصہ ہے۔