اگر ورلڈکپ میں اچھا کرنا ہے تو بولرز کو فریش رکھنا پڑے گا، عمر گل

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈکپ میں اچھا کرنا ہے تو بولرز کو فریش رکھنا پڑے گا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ مجھے پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ موقع ملا ہے۔
عمر گل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ اس وقت اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس چھ7 فاسٹ بولرز ایسے ہیں جو 140 سے زائد اسپیڈ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں۔
عمر گل نے کہا کہ بولنگ اسکلز اور ایکشن پر میں کم وقت میں کام نہیں کرسکتا، کوشش یہی ہے کہ گیم کے بارے میں آگاہی پر زیادہ سے زیادہ کام کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ زمان خان کے ساتھ ڈیتھ اوورز کے لیے مزید کام کررہا ہوں، بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل ہمیں اپنے فاسٹ بولرز کا خیال رکھنا ہے۔
عمر گل نے مزید کہا کہ اگر ورلڈکپ میں اچھا کرنا ہے تو بولرز کو فریش رکھنا پڑے گا