اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی، فائل فوٹو
اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب کرنے کے فیصلے کی تائید کریں گی، فائل فوٹو

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی؛ حکومت کا ہر سال 10 اپریل کو یوم دستور منانے کا اعلان

اسلام آباد: آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب پرپیش کی گئی وزیراعظم کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ،وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہمارے سیاسی اکابرین نے ملک کے اندر آئین کی حکمرانی اور عدل وانصاف کابول بالا کیا،آئین سازی میں کردار ادا کرنے والے اکابرین کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ذوالفقارعلی بھٹو، ولی خان، شاہ احمد نورانی اور دیگر رہنماﺅں کے نام قابل ذکر ہیں۔
آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک بہت اہم دن ہے،آج جمہوریت کیلئے انتہائی اہم دن ہے،50 سال گزرنے کے باوجود آئین میں مختلف اوقات میں ترمیم کی گئی،آئین 50 مختلف آمریتوں کا سامنا کرنے کے باوجود آج بھی زندہ ہے،یہ تاریخی کارنامہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے سیاسی اکابرین نے ملک کے اندر آئین کی حکمرانی اور عدل وانصاف کابول بالا کیا،آئین سازی میں کردار ادا کرنے والے اکابرین کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ذوالفقار علی بھٹو، ولی خان، شاہ احمد نورانی اور دیگر رہنماﺅں کے نام قابل ذکر ہیں،ان کاکہناتھا کہ آئین پاکستان کو کئی بار ری رائٹ بھی کیاگیا،سیاست دانوں میں بہت سی خامیاں ہیں،73 کے آئین نے چاروں صوبوںں کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آج مخلوط حکومت کو چلتے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے،گزشتہ ایک سال سے مخلوط حکومت احسن طریقے سے چلا رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات کی اس قدر سنگینی کا اندازہ نہیں تھا،تمام جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جانا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی پر خصوصی قرارداد پیش کی،قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ آئین پاکستان کے مطابق حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کی ہے،یہ اختیارات عوامی نمائندوں کے ذریعے استعمال کیا جائے،آئین میں تمام ریاستی اداروں کے فرائض واضح ہیں،آئین پاکستان عوام کے یکساں بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے،قومی آئینی کنونشن نے وزیراعظم کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔