صوابی: جہانگیرہ چوکی پر پولیس اور کار سواروں میں فائرنگ کے تبادلے میں کار سوار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
متعلقہ ڈی ایس پی نے بتایا ہے کہ صوابی کے علاقے جہانگیرہ چوکی ناکہ بندی پر کار سواروں نے فائرنگ کی جس سے سبب ایک راہگیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار سوار بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کار سوار ساتھی سمیت نوشہرہ کی طرف فرار ہوگیا، تعاقب کے دوران پولیس کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا۔