مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع

اسلام آباد(امت نیوز)ملک میں جاری ساتویں مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی، ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق مردم شماری میں 15 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ مردم شماری میں توسیع کا اطلاق 19 شہروں پر ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر کے 131 اضلاع میں مردم شماری 100 فیصد مکمل ہوچکی۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مردم شماری 99 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔

سندھ میں مردم شماری کا فیلڈ ورک 98 فیصد مکمل ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں مردم شماری کا کام 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے

بلوچستان میں مردم شماری کا عمل 82 فیصد تک مکمل ہے