سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

متعدد سیاسی جماعتوں نے رمضان المبارک کی وجہ سے پولنگ کی تاریخ تبدیل کی درخواست کی تھی،الیکشن کمیشن

               
  April 10, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی(امت نیوز)سندھ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے، صوبے کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 18 اپریل کو ہونا تھے، جو اب سات مئی بروز اتوار کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے رمضان المبارک کی وجہ سے پولنگ کی تاریخ تبدیل کی درخواست کی گئی تھی۔

کراچی کی 11، حیدرآباد کی 5، عمرکوٹ کی ایک ، نوشہرو فیروز کی 2، شہید بینظیر آباد کی ایک یوسی پر چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلرز کی 93 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے