لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے انٹرویو کا ایک آف ایئر حصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ اینکر کو بار بار ریکارڈنگ روکنے اور انٹرویو کا حصہ نہ بنانے کا کہہ رہی ہیں
اینکر پرسن نے مریم نواز سے ان کو تحفے میں ملنے والی گاڑیوں سے متعلق سوال کیا جس پر مریم نواز نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسے کسی تحفے کا علم نہیں
تاہم دوران گفتگو وہ بار بار ریکارڈنگ روکنے اور اسے انٹرویو کا حصہ نہ بنانے کا کہہ رہی ہیں ۔
میری پراپرٹی نہیں۔ میری حکومت نہیں۔ میری گاڑی نہیں۔ مریم نواز، زبان تمہاری اپنی ہے؟ تمہارے پورے خاندان کی فطرت میں ہی جھوٹ، فراڈ اور فریب ہے۔ pic.twitter.com/TSTWWoyM1U
— Usman Dar (@UdarOfficial) April 10, 2023
ویڈیو سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حیرت ہے کہ اصل چونکا دینے والی گفتگو کو آن ائیر انٹرویو کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟
اس حوالے سے مریم نواز نے وضاحت کی ہے کہ مطلوبہ معلومات نہیں تھیں اس لیے وہ ایسی کوئی بات نہیں کہنا چاہتی تھیں جو حقائق کے برخلاف ہو