اسحاق ڈار سے وائس ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات

اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ملک کی سمندری سرحدوں اور مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ حکومت کی جانب سے پاک بحریہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف نے معاونت اور تعریف پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔