گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا، فائل فوٹو
گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھا، فائل فوٹو

شہر سے دور نواب شاہ نادرا آفس عوام کیلئے عذاب بن گیا

نواب شاہ (نمائندہ امت)نواب شاہ نادرا آفس شہر سے تین کلومیٹر دورہونے کے باعث عوام پریشانی کا شکار، نادرا عملے پر عوام سے پیسے لیکر کام کرنے کاالزام، زرائع کے مطابق جو غریب آدمی پیسے نہیں دے سکتا تو اسے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام کو سہولت اور ضروری بنیادی دستاویزات دینے والا نادرا نواب شاہ آفس عوام کے لیے درد سر بن گیا ہے، لمبی قطاروں میں عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں، کئی افراد لمبی قطار کے باعث بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

نادرا آفس نواب شاہ کے اسٹاف و افسران کا عوام سے ناروا سلوک پریشان کن ہے،نواب شاہ کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی محتسب اعلی نادرا آفس نواب شاہ کا وزٹ کر کے عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔اعلیٰ حکام نادرا آفس کو پرانی جگہ پر منتقل کریں، تاکہ عوام پریشانی سے بچ سکیں۔