اسلام آباد(امت نیوز) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر رضا ربانی نے اداروں کے درمیان مذاکرات کی تجویز دے دی۔
صحافیوں سے گفتگو میں رضا ربانی نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کی شق آئین میں موجود ہے لیکن دونوں فریق آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ آئین کے اندر90 دن کی شق کی پاسداری کی جانی چاہئے۔
انہوں نے پارلیمان اور عدلیہ کے تصادم کا خدشہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے عمل میں ایسا تناؤ ہو جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی آئین کے ساتھ کھڑی ہے، آئین کا مذاق نہیں بنایا جانا چاہیے۔ پارلیمان اور عدلیہ میں تصادم کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی کامزید کہنا تھا کہ تبدیلی کے عمل میں ایسا تناؤ ہوتا ہے،بھارت میں ایمرجنسی لگنے پر بھی کشیدگی تھی، مشترکہ اجلاس میں کی گئی قانون سازی پارلیمان کا آئینی حق ہے۔
اداروں کے درمیان مذاکرات کی تجویز دیتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اداروں کے مذاکرات ضروری ہے، مذاکرات کےلیے مناسب جگہ پارلیمان اور سینیٹ کمیٹی ہے۔