اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)ملازمین کے ہیپا ٹائٹس میں مبتلا ہونے کی شکایت پر اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں واقع تہذیب بیکرز کو سیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تہذیب بیکرزکے 6 ملازمین کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس پرمحکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بیکری انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا۔ کہ متاثرہ کام کرنے سے روکا جائے لیکن اس کے باوجود ان ملازمین سے کام لیا جاتا رہا۔اسپیشل مجسٹریٹ نے تہذیب بیکرز کی جانب سے انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر بیکری کو سیل کرنے کے احکامات دیئے جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے بیکری کو سیل کردیا گیا تاکہ یہ یہاں پر خریداری کے لیے آنے والے افراد بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ذرائع کے مطابق جن ملازمین کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ان میں فضل احمد، میاں رمضان، ایم فیاض، ذوالفقار، نجیب اللہ، ساجد جلیل شامل ہیں۔