سعودی عرب،الباحہ میں ژالہ باری،برف کی تہہ جمنے سے گاڑیاں پھنس گئیں

ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب کے صوبہ باحہ میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ژالہ باری سے سڑکوں پر برف کی تہہ جم گئی اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ محکمہ شہری دفاع کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔ ادھر القصیم کے علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ الباحہ کی میونسپلٹی کی ہنگامی ٹیموں نے گلیوں اور سڑکوں پر پڑنے والے اولوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا۔ الباحہ اور اس کے پہاڑ اور پارکوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

علاقے میں طلباء و طالبات اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور محکمہ تعلیم نے ایک دن کے لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ موسم خوشگوار اور معتدل سرد ہوگیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف انوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر بھی نکل آئی۔ نوجوانوں نے برف کے ساتھ اٹھکیلیاں کرنا شروع کر دیں۔