نیودہلی (امت نیوز) بھارتی دارالحکومت دہلی کرونا کی زد میں ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں کووڈ-19 کے 980 نئے کیسز درج کئے گئے اور انفیکشن کی شرح 25.98 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ ہر چار میں سے تقریباً ایک شخص جانچ میں متاثر پایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے شیئر کئے گئے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثر 2 اور لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیر کو دہلی میں کووڈ-19 کے 484 نئے معاملات درج کئے گئے تھے اور اس لحاظ سے قومی دارالحکومت میں کرونا کے معاملات دوگنی رفتار سے بڑھے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا کہ نئے کیسز کے ساتھ ہی دہلی میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,016,101 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 26,545 ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو دہلی میں کووڈ-19 کے 699 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے، جس میں انفیکشن کی شرح 21.15 فیصد تھی ۔ وہیں ہفتہ کو کرونا کے 535 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور انفیکشن کی شرح 23.05 فیصد تھی۔