لاہور(امت نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طلبی کا سمن لے کر اسلام آباد پولیس کی تفتیشی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف درج مقدمےکا سمن لےکر پولیس تفتیشی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک میں لاہورپولیس اسلام آبادپولیس کی معاونت کرے گی۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سب انسپکٹر 4 رکنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچے۔ پولیس کےمطابق عمران خان کی رہائش گاہ پرجاکرسمن وصول کروائیں گے
زمان پارک نوٹس وصول کرانےکیلئےمقامی پولیس اسلام آبادپولیس کی معاونت کرے گی