لاہور: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 22 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ماہری فلکیات کا کہناہے کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہٰذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا، آفات، حادثات، زلولوں، مٹی کا طوفان، آندھی، بے موسم بارشوں و ڑالہ باری کا خطرہ ہے۔