ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے، فائل فوٹو
ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے، فائل فوٹو

اربوں کی منی لانڈرنگ کا ملزم گرفتار،پی ٹی آئی قیادت لپیٹ میں آگئی

اسلام آباد(امت نیوز) ایف آئی اے انسداد منی لانڈرنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم افتخار رسول کو گرفتار کرلیا

نیٹ ورک کے تانے بانے مبینہ طور چیئرمین تحریک انصاف و دیگر اعلیٰ قیادت سے ملنے کے انکشاف پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ گارڈن ٹاؤن کے رہائشی ملزم افتخار رسول نے شریک ملزم قیصر مشتاق اور عاصم حسین کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی۔ ملزم نے 41  جعلی کمپنیاں بنا رکھی تھیں جن کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔

ایف آئی اے نے ملزم افتخار رسول سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا کہ دوران تحقیقات انٹرنیشنل منی لانڈرنگ  کرمنل نیٹ ورک کے تانے بانے مبینہ طور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے  کہ اس انکشاف کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور چیئرمین عمران خان سمیت  پی ٹی آئی کی سرکردہ قیادت کے نیٹ ورک  سے مبینہ تعلق کے  حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔