باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 3دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی (امت نیوز)سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے لیوسم میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہے۔