اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیاگیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئےمقرر ہونے پر غورکیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی و امن و امان کی صورتحال پربھی غورہوگا۔
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے عدالتی اصلاحاتی بل کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 13 اپریل کو سماعت کرے گا۔