کراچی (اُمت نیوز)نیو کراچی صنعتی ایریا میں گزشتہ روز 2 فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعہ میں متاثرہ 2 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ملبے سے 4 ریسکیو اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا میں گزشتہ روز 2 فیکڑیوں میں آگ لگی تھی، آگ سے متاثرہ ایک فیکٹری تولیہ اور دوسری اسپیئر پارٹس کی تھی، تاہم بدھ کو رات گئے آتشزدگی سے متاثرہ دونوں عمارتیں گر گئیں، واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے 4 ریسکیو اہلکاروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جائے وقوعہ پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ سلیم بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیکٹری گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔