سیاسی مخالفین کی وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،فائل فوٹو
سیاسی مخالفین کی وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،فائل فوٹو

عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا، نوٹس جاری

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے 36 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 2 رکنی ٹیم نوٹس وصول کروانے زمان پارک پہنچ گئی۔نوٹس وصول کرایا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 روز کے اندر نوٹس پر عمل درآمد کروایا جائے۔ ای ٹی او ایکسائز اور انسپکٹر آمنہ رشید کی جانب سے عمران خان کو نوٹس بھیجا گیا۔

نوٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، اگر 7 روز کے اندرعمل درآمد نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔