فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہری کے زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو 92 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم

کراچی میں شہری زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا، عدالت نے جرمانہ متاثرہ شخص کو ادا  کرنے کا حکم دیدیا۔

پی ایم ٹی گرنے سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کر دیا۔ سیشن کورٹ نے کراچی کیلیے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو 92 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ  کے الیکٹرک 30 دن میں ہرجانے کی رقم ادا کرے ۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018ء کو واقعہ پیش آیا، پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گری۔

وکیل نے بتایا کہ عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے، آج بھی ان کے جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں۔