وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی، فائل فوٹو
وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی، فائل فوٹو

بجلی 7 روپے یونٹ میں دستیاب ہو گی ،سیکریٹری پٹرولیم نے تجویز دیدی

اسلام آباد: سیکریٹری پٹرولیم نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں تجویز دیتے ہوئے کہاکہ تجویز ہے گھریلو صارفین کی گیس پاور پلانٹس کو دیں ،اگر پاور پلانٹس کو گیس دی جائے تو بجلی 7 روپے یونٹ میں دستیاب ہو گی ۔

قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا،گھریلو صارفین کے بجائے گیس پاور پلانٹس کو دینے پر غورکیاگیا، سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ گھریلو صارفین کو گیس دینے کے معاملے پر غور کرنا ہو گا،ملک میں گیس نہیں ہے ،صرف 30 فیصد لوگوں کو گیس دے رہے ہیں۔

سیکریٹری پٹرولیم نے کہاکہ تجویز ہے گھریلو صارفین کی گیس پاور پلانٹس کو دیں ،اگر پاور پلانٹس کو گیس دی جائے تو بجلی 7 روپے یونٹ میں دستیاب ہو گی ،ان کاکہناتھا کہ اس وقت مہنگے فیول سے 24 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،گیس کنکشنز پرپابندی ہٹانے کا معاملہ کابینہ کو بھیجا، پابندی نہیں ہٹائی گئی ۔
سیکریٹری پٹرولیم نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے،کوئی سرمایہ کار پیسہ لگانے کیلئے تیار نہیں،سیکرٹری پٹرولیم کاکہناتھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے ہائی رسک کنٹری ہے، غیرملکی سرمایہ کار اپنے اثاثے بیچ کر واپس جا رہے ہیں،تیل و گیس کے شعبے میں 16 غیرملکی کمپنیاں تھیں اب صرف 3 رہ گئی ہیں۔