فائل فوٹو
فائل فوٹو

گرمی سے پریشان روزہ داروں کو بارش کی نوید

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں گرمی سے پریشان روزہ داروں کو بارشوں کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے عید سے قبل ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ بالائی وسطی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی ہوائیں 15 اپریل کو ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی،15 تا20 اپریل کشمیر، گلگت، چترال، سوات، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں بارش کاامکان ہے، پشاور، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 17 اور18اپریل کو سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، ملتان، رحیم یار خان میں بارش متوقع ہے، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد، نارووال، لاہور، فیصل آباد میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیا،بارش و ژالہ باری سے کشمیر، مری، گلیات اور سوات میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔