کل انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں کل پیش کیا جائے گا،فائل فوٹو
کل انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں کل پیش کیا جائے گا،فائل فوٹو

علی امین گنڈاپورکو بھکر پولیس کے حوالے کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج کا پہلے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے علی امین گنڈاپورکی بھکر پولیس کو حوالگی روک دی۔

علی امین گنڈاپور کی دیگر صوبائی پولیس کو حوالگی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے علی امین گنڈاپور کی بھکر پولیس کو حوالگی روک دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ سیشن کورٹ علی امین گنڈاپور کو سن کر فیصلہ کرے ،عدالت نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور کی درخواست زیرالتوا تصور ہو گی، سیشن جج درخواست خارج کرتے ہیں تب بھی بھکر پولیس کو حوالگی نہیں ہو گی ،سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف دوبارہ ہائیکورٹ سنے گی۔