جسٹس مسرت ہلالی 3 سال تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات ادا کریں گی، فائل فوٹو
جسٹس مسرت ہلالی 3 سال تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات ادا کریں گی، فائل فوٹو

جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کر دی۔

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائمقام چیف جسٹس ہیں، جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پرکی گئی، جوڈیشل کمیشن نے سفارش منظوری کیلیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی۔

جسٹس مسرت ہلالی نے جامعہ پشاور کے خیبر لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے 1983 میں وکلالت کا آغاز کیا۔جسٹس مسرت ہلالی 1988 میں ہائیکورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنی تھیں۔

جسٹس مسرت ہلالی کو 2013 میں بطور پشاور ہائیکورٹ جج تعینات کیا گیا، اس کے ساتھ ہی وہ خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اور پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہیں۔