گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو
گائیڈڈ راکٹ فتح ٹو400کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے، فائل فوٹو

تربت ہوشاب روڈ کے قریب 3 دہشت گرد ہلاک

تربت: بلوچستان کے علاقے گشکور میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت ہوشاب روڈ کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے کی اطلاعات ملی تھیں جس پر آپریشن عمل میں لایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے دستے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانے تک پہنچے اور کارروائی کی جس کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کی بڑی مقدار بھی ملی جس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن و سلامتی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔