لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر افسران کے خلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ شہباز گل کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ جسٹس جواد حسن اور جسٹس عابد حسین چٹھہ تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ایک بار کیلئے امریکا جانے کی اجازت دی۔
عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو امریکا جانے کی اجازت نہیں دی جارہی اور ہراساں کیا جارہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے