پاکستان مہنگائی میں سری لنکا کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا

کراچی(انٹرنیشنل ڈیسک)عالمی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ جنوبی ایشیا میں سری لنکا کے بعد پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے

عالمی بینک نے سالانہ فوڈ سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل 11 ماہ سے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے عوام کی قوت خرید میں 38 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی

عالمی بینک نے سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مہنگائی کی شرح مارچ 2023 میں 47.2  فیصد ریکارڈ کی گئی، سری لنکا کے بعد یہ شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح گزشتہ کئی ماہ سے کم جبکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔