اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو
اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو

چیف جسٹس سمیت 8 ججز کیخلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

8 ججز کے خلاف ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آرٹیکل 209 اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور 9 کو بنیاد بنایا گیا۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے علاوہ 8 ججز میں جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منیب اختر بطور فریق شامل ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک کو بھی بطور فریق شامل کیا گیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی ریفرنس میں شامل ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل کو سماعت کیلیے مقرر کے اختیارات سے تجاوز کیا، انہوں نے پارلیمنٹ بل کی سماعت کیلیے غیر آئینی طور پر 8 رکنی بینچ تشکیل دیا۔ چیف جسٹس سماعت کیلیے بینچ کی خود سربراہی کر کے مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔