اسلام آباد(اُمت نیوز)وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر چین کے بینک نے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک سے کمرشل قرض کے طور پر ملی ہے، اس سے پہلے دو قسطوں میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔