حکومت پنجاب نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

اعلامیے کے مطابق عید پر 5 روز کی چھٹیوں کا اعلام کیا گیا ہے، وفاق کی طرح پنجاب میں بھی 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔

               
  April 14, 2023 · قومی

لاہور(اُمت نیوز)وفاقی حکومت کے بعد پنجاب کی نگران حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 21 اپریل سے 25 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔
اب حکومت پنجاب کی جانب سے بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا گیا ہے۔
نگران حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید پر 5 روز کی چھٹیوں کا اعلام کیا گیا ہے، وفاق کی طرح پنجاب میں بھی 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔