حکومت اور تحریک انصاف مذاکرات پر آمادہ
امیرجماعت اسلامی کی کوششیں رنگ لے آئیں، سراج الحق نےآج وزیراعظم سے ملاقات کی، چند روز قبل عمران خان سے بھی ملے تھے
کراچی(امت نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی سیاستدانوں کو ساتھ بٹھانے کی کوششوں میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے
سراج الحق نے آج 3 رکنی وفد کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس ملاقات کے بعد سراج الحق وفد کے ہمراہ زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔
اس کے علاوہ چند روز قبل امیر جماعت اسلامی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملے تھے۔